سکھوں کا قتل: امریکی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سمن جاری کردیا
👁️ 75 بار دیکھا گیا
سکھوں کا قتل: امریکی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سمن جاری کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا اور ریاست نیویارک کی عدالت نے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں انہیں سمن جاری کردیا۔
نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے نریندر مودی کو سمن جاری کیا۔
سکھوں کی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ نے 17 ستمبر 2021 کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا اور دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھوں کی تنظیم نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر احتجاج کی کال بھی دی ہے جبکہ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ریاست نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر ریاستی طاقت کا بےجا استعمال کرکے پرتشدد کارروائیاں کیں جس سے لگ بھگ 600 کسان زندگی کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز امریکا روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی امور اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو بھی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر، آسٹریلیا اور جاپانی وزرائے اعظم کے ساتھ ‘کواڈ’ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ان کے دورے کا اختتام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے ساتھ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4627 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C