سینیٹ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
👁️ 86 بار دیکھا گیا
سینیٹ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اور نہتے عوام پر مظالم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ منظور کی گئی اور بھارت کی طرف سے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے اقدام کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی نے کی۔ قائد ایوان شبلی فراز نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ نریندر مودی کے کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی منافی ہے۔ کشمیر میں غیر قانونی طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے۔ اس سے قبل کشمیر پر بحث بھی ایوان میں جاری رہی۔ اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کو مؤثر اور عملی جواب دینے کی ضرورت ہے۔
مشاہد سید، رضا ربانی، رحمان ملک، عبدلغفور حیدری اور دیگر کا کہنا تھا کہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہم متحد ہو کر کشمیر کی لڑائی مؤثر طریقے سے لڑ سکتے ہیں۔ کشمیر ایشو پر ایک کمیٹی یا ٹاسک فورس تشکیل دیے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم مودی کے لیے تقریروں کا وقت گزر چکا اب ایکشن کا وقت آچکاہے۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C