سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دھمکی
👁️ 330 بار دیکھا گیا
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دھمکی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ میں نامزد قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک ایک گروہ کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر جاری کی گئی، جس کے بعد مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ سیکیورٹی، پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود کسی مبینہ دہشت گرد کا حساس مقام تک پہنچنا اور وہاں سے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا نہایت تشویشناک اور ریاستی سیکیورٹی کے لیے سنگین سوالیہ نشان ہے۔
ترجمان مجلس وحدت المسلمین کا کہنا تھا کہ حساس مقامات تک دہشت گرد عناصر کی بلا روک ٹوک رسائی اور کھلے عام دھمکیوں کا اجرا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام عوامی نمائندوں اور شہریوں کو مؤثر اور یقینی سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی آن لائن دھمکی کالعدم ٹی ٹی پی کے ضلع کرم میں سرگرم کاظم گروپ سے منسوب ایک شخص کی جانب سے دی گئی، جس نے اسلام آباد کے سترہ میل کے علاقے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں یونیورسٹی پر ٹارگٹ کا نشان ظاہر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ماضی میں بھی ایسی دھمکیاں دیتا رہا ہے، جبکہ بعض مواقع پر ان دھمکیوں کے بعد متعلقہ گروہ کی جانب سے عملی کارروائیاں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص مبینہ طور پر شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تین افراد کو ذبح کرنے کے واقعات سمیت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C