سیکرٹ سروس نے نیویارک میں موبائل نیٹ ورک پر بڑے حملے کی سازش ناکام بنا دی
👁️ 500 بار دیکھا گیا
سیکرٹ سروس نے نیویارک میں موبائل نیٹ ورک پر بڑے حملے کی سازش ناکام بنا دی
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی سیکرٹ سروس نے ایک ایسے منظم اور جدید نیٹ ورک کو بے نقاب اور ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو موبائل فون ٹاورز کو غیر فعال کرکے پورے نیویارک شہر کا ٹیلی کمیونیکیشن نظام بند کرسکتا تھا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قیام کے 80 سال مکمل ہونے پر دنیا کے 100 سے زائد عالمی رہنما اور وفود مین ہیٹن میں جمع ہو رہے ہیں۔
سیم کارڈز اور ڈیوائسز کی بھاری تعداد برآمد
ایجنسی کے مطابق چھاپوں کے دوران 300 سے زائد سم سرورز اور ایک لاکھ سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں، جو نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کے علاقوں میں ٹیلی کام نیٹ ورک پر حملوں کے لیے استعمال ہوسکتے تھے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مقام سے تقریباً 56 کلومیٹر کے فاصلے پر خالی عمارتوں میں قائم "سم فارمز" سے ضبط کیے گئے۔
حملے کی صلاحیت اور خدشات
انچارج ایجنٹ میٹ میک کول کے مطابق یہ نیٹ ورک چند منٹوں میں پورے نیویارک شہر میں فون نیٹ ورک کو بند کرسکتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان آلات سے محض 12 منٹ کے اندر امریکہ کی پوری آبادی کو برقی پیغامات بھیجے جا سکتے تھے، جبکہ ایمرجنسی سروسز کے کمیونیکیشن سسٹمز کو بھی غیر فعال کیا جا سکتا تھا۔
جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ
سیکرٹ سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ "منظم اور مالی طور پر مضبوط" تھا اور اس میں ایسے ریاستی عناصر شامل ہیں جن کے بارے میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات ہیں۔ میک کول نے صحافیوں کو بتایا کہ ان ریاستی عناصر کے جرائم پیشہ نیٹ ورکس، منشیات کے کارٹلز اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط پائے گئے ہیں، جو ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجتے ہیں۔
تحقیقات
امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب چند ماہ قبل تین سرکاری عہدیداروں کو گمنام فون کالز کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئیں۔ ان میں سے ایک سیکرٹ سروس میں اور دو وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہی تحقیقات نے چھاپوں اور اس نیٹ ورک کی دریافت کی راہ ہموار کی۔
مزید انکشافات
تفتیش کاروں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، 80 گرام کوکین، کمپیوٹرز اور فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حکام نے ان مقامات کی درست تفصیلات ظاہر نہیں کیں جہاں سے یہ سامان ضبط ہوا۔
یہ تحقیقات گزشتہ موسمِ بہار میں شروع ہوئی تھیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ مذکورہ آلات برآمد کیے گئے۔ فی الحال امریکی حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ سازش براہِ راست کسی غیر ملکی ریاست یا دہشت گرد گروہ کی جانب سے ترتیب دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 347 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8951 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4791 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2783 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2557 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C