شاری بلوچ: دھماکا سے قبل خودکش حملہ آور نے شوہر کے ساتھ ’’شادی‘‘ کی سالگرہ منائی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
شاری بلوچ: دھماکا سے قبل خودکش حملہ آور نے شوہر کے ساتھ ’’شادی‘‘ کی سالگرہ منائی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، دھماکا کرنے سے قبل خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ بھی منائی۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اسی ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے سے قبل خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ بھی منائی، خاتون کا شوہر بلوچستان میں ڈاکٹر اور جناح اسپتال میں ٹریننگ پروگرام میں شریک تھا۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون حملہ آور کے شوہر نے سوشل میڈیا پر خودکش دھماکے کے بعد اہلیہ کی تعریف بھی کی تھی، خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ملوث ہے، ماسٹر مائنڈ بھی ہوسکتا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل ہی خاتون کا شوہر بچوں سمیت غائب ہوگیا، خاتون کے شوہر کی پاکستان سے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، خاتون دھماکا خیز مواد بیگ میں لے کر سلور جوبلی گیٹ سے داخل ہوئی۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دوسری عورت سے حملہ آور ملی وہ اس کی ’’لاسٹ منٹ ہینڈلر‘‘ تھی، دوسری خاتون نے دھماکے سے کچھ دیر پہلے خودکش حملہ آور خاتون کو بریف کیا اور چلی گئی۔
گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26317 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15559 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11844 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9155 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7439 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5206 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C