شام: اسرائیلی راکٹ حملے میں ایران کے ڈرون ماہرین ہلاک
👁️ 146 بار دیکھا گیا
شام: اسرائیلی راکٹ حملے میں ایران کے ڈرون ماہرین ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) اتوار کو دمشق پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایرانی عہدیدار مارے گئے تھے، یہ افسران شام میں موجود تہران کے اتحادیوں کو ڈرون یا میزائل تیار کرنے کے پروگرام میں مزید پیشرفت کی بات چیت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو شام اور ایران کے تکنیکی ماہرین کا اجلاس جاری تھا جہاں ڈرون کی تیاری پر بات چیت جاری تھی۔
راکٹ حملہ عین مرکز پر ہوا جہاں ملاقات جاری تھی جبکہ ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ پر بھی راکٹ گرا، جس میں ایک شامی انجینئر اور ایک ایرانی عہدیدار مارے گئے۔
شام نے اسرائیل پر حملے کا الزام لگایا تھا، شام کے سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ اتوار کی نصف شب اسرائیل نے دمشق کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں 15 افراد ہلاک جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے۔
شام کے سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرنے والے ذرائع نے کہا کہ رہائشی عمارت کے زیر زمین سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں میٹنگ ہوئی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ مرنے والا شامی انجینئر فوج کا تھا جو شام کے سائینٹیفک اسٹڈیز اور ریسرچ سینٹر میں کام کرتا تھا، مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس ادارے میں میزائل اور کیمیکل ہتھیار تیار ہوتے ہیں۔
ایک علاقائی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کا شدید زخمی ہونے والے انجینئر کو تہران کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C