شام میں امریکی فوج نے ترکیہ کا ڈرون مار گرایا، پینٹاگان
👁️ 28 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فوج نے ترکیہ کا ڈرون مار گرایا، پینٹاگان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ نے شام میں اپنے فوجیوں کے قریب فضا میں پرواز کرنے والے ترکیہ کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ تاہم ترکیہ نے ڈرون سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون کو مار گرانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے نیٹو اتحاد میں شامل رکن ملک کےڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔
The US made a first-ever move against its NATO ally Turkey by shooting down an armed drone operating close to its troops in Syria https://t.co/QOLd8gN2BY pic.twitter.com/peifUpjJ1O
— Reuters (@Reuters) October 6, 2023
پینٹاگان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ ریڈر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح ترکیہ کے ڈرونز نے شام کے علاقے الحسکہ میں کارروائی کی اور اس موقع پر ترکیہ کے ڈرونز وہاں موجود امریکی فوجیوں سے ایک کلو میٹر دوری پر تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چند گھنٹوں بعد ترکیہ کا ایک ڈرون امریکی فوجیوں سے تقریباً آدھا کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر آیا تو اسے خطرہ سمجھتے ہوئے ایف 16 طیارے کی مدد سے مار گرایا گیا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جس ڈرون کو نشانہ بنایا ہے اس کا ترکیہ کی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ الحسکہ شام کا شمالی علاقہ ہے جہاں کردوں کی جنگجو تنظیم کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ وائی پی جی تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی اتحادی ہے تاہم ترکیہ اسے دہشت گرد گروہ قرار دیتا ہے۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم حملے کے بعد نیشنل انٹیلی جینس ایجنسی نے کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ انقرہ کا دعویٰ تھا کہ بم دھماکوں میں ملوث دو حملہ آور شام سے آئے تھے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق جمعرات کی شب ترک فوج نے شام کے شمالی علاقوں میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے ‘کرد دہشت گردوں’ کے 30 ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جب کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں ‘دہشت گرد’ مارے بھی گئے ہیں۔
ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے ترکیہ کے ہم منصب یاسر گولر سے فون پر گفتگو بھی کی ہے جب کہ پینٹاگان کے ترجمان نے دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی بات چیت کو ‘نتیجہ خیز’ قرار دیا ہے۔
حالیہ پیش رفت پر ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کے وزیرِ دفاع نے امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ انقرہ داعش کے خلاف مشترکہ لڑائی میں امریکہ کے ساتھ ہے۔
Millî Savunma Bakanı Yaşar Güler ve ABD Savunma Bakanı Lloyd James Austin, 5 Ekim 2023 tarihinde bir telefon görüşmesi gerçekleştirdi.
Görüşmede Suriye’deki son gelişmeler ele alındı.Bakan Yaşar Güler tarafından, Türkiye’nin DEAŞ’a karşı ABD ile ortak mücadeleye hazır olduğu… pic.twitter.com/tkW5PV4eA9
— T.C. Millî Savunma Bakanlığı (@tcsavunma) October 5, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا نے خطے میں ترکیہ اور امریکہ کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4849 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3594 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C