شام میں ملٹری گریجویشن تقریب پر ڈرون حملہ، سویلین سمیت 120 افراد ہلاک، تقریباً 250 زخمی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
شام میں ملٹری گریجویشن تقریب پر ڈرون حملہ، سویلین سمیت 120 افراد ہلاک، تقریباً 250 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) شام کے شہر حمص میں فوجی افسروں کیلئے منعقد ہونے والی گریجویشن کی ایک تقریب پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے شام کے سیکیورٹی کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے وزیرِ دفاع بھی تقریب میں شریک تھے لیکن حملے سے چند ہی منٹ پہلے ہی وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کےمطابق شام کی وزارتِ صحت کے مطابق فوجی تقریب میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں فوجیوں سمیت سویلین بھی شامل ہیں جب کہ 240 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
شام کی فوج کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب فوجی افسران کی گریجویشن تقریب ختم ہونے والی تھی جس میں بڑی تعداد میں نوجوان افسر اور ان کے اہلِ خانہ شریک تھے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس قتلِ عام کا ذمہ دار کون ہے۔
شام کی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جو جمعے سے شروع ہو گا۔
برطانیہ میں قائم جنگ کی نگرانی کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اس حملے میں تقریباً 120 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 30 عام شہری اور باقی فوجی ہیں۔
شام کی وزارت صحت نے پہلے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 81 بتائی تھی اور 239 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم وزارت نے کہا تھا کہ یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔ بعد میں ملک کے انسانی حقوق کے کمیشن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں 120 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
ہلاک ہونے والوں میں چند خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
شامی فوج اس طرح کے حملوں کے لیے ان انتہا پسندوں پر الزام عائد کرتی ہے جنہیں اس کے بقول جانی پہچانی بین الاقوامی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ تاہم فوج نے کسی ایک خاص قوت کی نشاندہی نہیں کی۔
شامی فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان دہشت گرد تنظیموں کو پوری قوت سے اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے گی۔
ڈرون حملے کے بعد شامی حکومت نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبے ادلیب کے قصبوں پر بمباری کی۔ اس کارروائی میں ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شام کے شمال مغربی علاقے میں کام کرنے والی ایک رضاکار سول ڈیفنس تنظیم وائٹ ہلمٹس کے مطابق جمعرات کو اوّل وقت حکومت نے علاقے میں ایک اور گاؤں پر شیلنگ کی جس میں ایک گھر نشانہ بنا اور ایک معمر خاتون ، اس کے چار بچے اور امدادی کارکن مارے گئے جب کہ نو شہری زخمی بھی ہوئے۔
شام کے شمال مغربی حصے پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں اور ترکیہ کے حمایت یافتہ اپوزیشن کےجنگجوؤں کا قبضہ ہے۔ جو لوگ وہاں رہتے ہیں ان میں سے زیادہ تر بہت غریب ہیں اور اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں جمعرات ہی کے روز، شمال مشرقی شام کے الحسکہ اور قامشلی صوبوں میں، آئل پروڈکشن پلانٹس ، بجلی کے سب اسٹیشنوں اور ایک بند پر ڈرون حملے کیے گئے۔ ان علاقوں پر امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز یا ایس ڈی ایف کا کنٹرول ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے بمباری میں ایس ڈی ایف کے چھ جنگجو اور دو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو حمص میں ملٹری اکیڈمی کی گریجویشن کی تقریب پر ڈرون حملے اور اس کے بعد ہونے والی جوابی بمباری میں لوگوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔
حمص سن 2017 سے بشار الاسد کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
شام میں سن 2011 میں صدر بشار الاسد کی جانب سے جمہوریت کے حامی پرامن مظاہروں پر پرتشدد کارروائی کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تقریباً 6.8 ملین لوگ اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں، جب کہ دیگر چھ ملین مہاجرین بیرون ملک پناہ کے متلاشی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4849 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3594 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C