شامی صدر بشار الاسد کو قتل کرانا چاہتا تھا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف
👁️ 78 بار دیکھا گیا
شامی صدر بشار الاسد کو قتل کرانا چاہتا تھا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس شامی صدر بشارالاسد کو قتل کروانےکا موقع موجود تھا لیکن انہوں نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔
ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ 2017 میں شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل تھیں مگر اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس اس آپریشن کے مخالف تھے اور انہوں نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے بشارالاسد کو نشانہ نہ بنانے کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے، میں انہیں کوئی اچھا شخص نہیں سمجھتا اور میں ان کی جان لینا چاہتا تھا مگر میرے وزیر دفاع اس کے خلاف تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے مشہور صحافی باب ووڈورڈ نے 2018 میں اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بشارالاسد کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا تاہم اس وقت ٹرمپ نے ایسے کسی بھی منصوبے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر کبھی غور ہی نہیں کیاگیا۔
اب امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے خود ہی اس منصوبے کا اعتراف کرلیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے ٹرمپ کے اس اعتراف کو نومبر میں ہونے والے الیکشن کے لیے تشہیری حربہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C