26/October/2022

شدت پسندوں کا لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 6 اہلکار زخمی

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شدت پسندوں کا لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 6 اہلکار زخمی

شدت پسندوں کا لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 6 اہلکار زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ سیکورٹی فورسز کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1584805381154680832?t=8ZqScupstMmiNMVUENDdIA&s=19

تفصیلات کے مطابق پیروالا موڑ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند حملہ آروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر راکٹ اور ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے دریا کے کنارے گھنے جنگلات میں بھی سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ضلع میں سیکیورٹی اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ تھا۔

خیال رہے کہ 24 اکتوبر کو عبدالخیل کے علاقے کے قریب شدت پسندوں نے پولیس وین پر بم سے حملہ کیا تھا، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شدت پسند مارا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C