شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیر اعظم
👁️ 61 بار دیکھا گیا
شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیر اعظم
تل ابيب (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے آج نویں دن بھی غزہ پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی ہلاک اور کئی گھر مسمار ہوگئے جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں 5 سالہ لڑکے سمیت 3 اسرائیلی مارے گئے۔
دس دن سے جاری جھڑپوں میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔
ادھر جارح پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کردیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملے بند ہونے تک مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی شدت پسندوں کو ایسی ضربیں لگائی ہیں جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے، جب تک اسرائیلی شہریوں پر حملے بند نہیں ہوتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 219 فلسطینیوں میں 63 بچے، 36 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ میڈیا ہاؤس سمیت درجنوں گھر مسمار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C