شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے پہلی کارروائی ضلع بنوں کے علاقےجانی خیل میں کی۔
بیان میں کہا گیا کہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جس میں 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر ہونے والا خودکش حملہ بھی شامل ہے، جس میں پاک فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان کے شہری علاقے دتہ خیل میں کی۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
پاک فوج نے بتایا کہ شہریوں نے کارروائی کو سراہا اور سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے اس ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
23/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
23/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C