شمالی وزیرستان دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید، جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ قمر چیک پوسٹ کے قریب گزشتہ روز بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ ٹی ٹی پی ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ کالعدم تنظم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
BREAKING: Tehrik-e-Taliban Pakistan (TTP) central few minutes ago claimed responsibility for the mine blast in North Waziristan that killed four Pakistani military personnel on Friday.
— FJ (@Natsecjeff) June 8, 2019
گزشتہ روز دھماکے میں لیفٹنینٹ کرنل رشید کریم بیگ، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ مروت اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید ہو گئے تھے جبکہ سپاہی عارف، سپاہی اسلم، سپاہی امجد، اور سپاہی شوکت شدید زخمی ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں کرفیو لگا دی اور سرچ آپریشن شروع کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C