شمالی وزیرستان میں ایک فوجی ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں ایک فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 سالہ سپاہی شکیل شفقت ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران لانس نائیک جمشید خان ہلاک ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
23/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
23/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C