شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو فوجی ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں شدت پسندوں کے خاتمے اور تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 20 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے شدت پسندوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی ہلاک ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 19 ستمبر کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے شہری علاقے دواتوئی میں پاکستانی فوجیوں پر فائر کھول دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور باوثوق انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جوابی فائرنگ سے شدت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
قبل ازیں 14 ستمبر کو بھی کرم کے علاقے میں افغانستان سے شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ افغانستان میں موجود شدت پسندوں نے پاکستانی فوج پر خرلاچی کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کڑک علاقے کے رہائشی 32 سالہ نائیک محمد رحمٰن، جمرود سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نائیک مویض خان اور مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی عرفان اللہ ہلاک ہوگئے تھے۔
گزشتہ مہینے جب عسکریت پسندوں نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملے تیز کر دیے تو اس میں پاکستان فوج کے ایک سپاہی نے لوئر دیر میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
اس کے علاوہ اسی دوران بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9158 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5213 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C