شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خودکش بمباروں سمیت 6 دہشت گرد گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خودکش بمباروں سمیت 6 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ہونے والوں میں تین خودکش حملہ آور، اس کا ساتھی اور 2 سہولت کار شامل ہیں۔
دوران تفتیش گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں۔
سیکورٹی فورسز اور حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین ضرور کرلیا کریں۔
خیال رہے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں بلکہ اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے بھی ناکام بنائے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ1007 کو گرفتار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C