شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کیے
👁️ 127 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کیے
ٹوکیو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) جاپان کا کہنا ہے کہ اس کے ساحل سے دور سمندر میں بیلسٹک میزائل گرے ہیں۔ چند روز قبل بھی شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی میزائل داغا تھا، جو جاپان کے ساحل سمندر سے دور گرا تھا۔
جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیول کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سکچون علاقے سے مختصر دوری تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے۔
جنوبی کوریا کی یونہپ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا نے بعد میں اعلان کیا کہ “پیر کے روز ملٹی پل راکٹ لانچ سسٹم سے دو میزائل داغے گئے۔”
جاپان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں میزائل مشرقی سمندر میں گرے، جسے جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان بحیرہ جاپان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یونہپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی رہنما کی بہن کم یو جونگ نے پیر کے روز کہا، “یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ شمالی کوریا اس بحرالکاہل کو ‘شوٹنگ رینج’ کے طورپر کتنا اور کس طرح استعمال کرے گا۔”
میزائل داغنے پر کیا ردعمل رہا؟
جاپان کی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، “شمالی کوریا نے ایسی مسلسل حرکتوں، بشمول بیلسٹک میزائل داغ کر، جاپان، خطے اور بین الاقوامی برادری کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے، “جاپان اس کے خلاف سخت احتجاج کرتا ہے اور شمالی کوریا کی شدید مذمت کرتا ہے۔”
امریکی ہند بحرالکاہل کمان نے کہا کہ ان میزائلوں کے داغے جانے کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاع کے اپنے وعدوں کا ٹھوس اعادہ کرتا ہے۔ اور اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورے کیے جا رہے ہیں۔
امریکی فوج نے اپنے بیان میں کہا، “گوکہ ہمارے اندازوں کے مطابق اس نئی پیش رفت سے امریکی اہلکاروں یا خطے یا ہمارے اتحادیوں کو فوری طورپر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن میزائل داغنے کے واقعے سے شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے غیر قانونی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے عدم استحکام کے خدشات اجاگر ہو گئے ہیں۔”
شمالی کوریا نے یہ نئے تجربات کیوں کیے؟
پیر 20 فروری کو میزائل داغنے کے واقعے سے صرف دو روز قبل ہی شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو کہ جاپان کے مغربی ساحل سے دور سمندر میں گرا تھا۔
پیونگ یانگ نے “غیر معمولی مزاحمت اور سخت جواب” کی وارننگ دیتے ہوئے یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے منصوبہ بند مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں کیا ہے۔
اتوار کے روز امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فضائی مشقیں کیں۔
آج پیر کے روز شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا میزائل تجربہ رواں برس اس کا ہتھیاروں کا تیسرا بڑا تجربہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیونگ یانگ کے بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ لیکن شمالی کوریا کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے “مخاصمانہ پالیسیوں” کا جواب دینے کے لیے ہتھیاروں کی تیاری ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C