شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں اور امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کے دورے سے قبل شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ یہ ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل تھا جو شمالی پیونگ یان صوبے کے علاقے تائیچون کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے قبل داغا گیا، اس نے 60 کلومیٹر کی بلندی پر تقریباً 600 کلومیٹر (373 میل) دور تک پرواز کی۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ ’شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جس سے جنوبی کوریا اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے‘۔
جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے واقعے کے ردعمل میں ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے اس واقعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا ایک غیر منصفانہ عمل قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو ہمادا نے کہا کہ اندازاً یہ میزائل 50 کلومیٹر اونچائی تک پہنچا، یہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا ہے اور جہاز رانی یا ایئر ٹریفک میں مسائل کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کی طرف سے تجربہ کیے گئے بہت سے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو پرواز کے دوران میزائل ڈیفنس سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یاسوکازو ہمادا نے کہا کہ ’اگر حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کی جانب سے ایسے میزائلوں کے تجربات میں کروز میزائلوں کے تجربات کو بھی شمار کیا جائے تو یہ 19واں تجربہ ہے جو کہ ایک غیر معمولی تعداد ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ کارروائی ہمارے ملک، خطے اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور یوکرین کے حملے کے بعد ایسا کرنا ناقابل معافی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان نے بیجنگ میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جوہری صلاحیت کے حامل امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا ’یو ایس ایس رونالڈ ریگن‘ کے جنوبی کوریائی افواج کے ساتھ 26 سے 29 ستمبر تک 4 روزہ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے آمد کے بعد اور رواں ہفتے کمالا ہیرس کے جنوبی کوریا کے طے شدہ دورے سے قبل کیا گیا ہے۔
رواں برس شمالی کوریا کی جانب سے غیر معمولی تعداد میں میزائل تجربات کیے جانے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو باز رکھنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور فوجی طاقت کے مظاہرے کو فروغ دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3563 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2764 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2554 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2310 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C