شمالی کوریا کا دو ہفتوں میں بلیسٹک میزائل کا ساتواں تجربہ
👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا دو ہفتوں میں بلیسٹک میزائل کا ساتواں تجربہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے جو کہ دو ہفتوں میں اس طرح کا ساتواں تجربہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ جوہری طاقت سے چلنے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی کوریا سے مشترکہ مشقوں کے اختتام کے چند گھنٹوں بعد سمندر میں دو بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا، ٹوکیو اور امریکا نے حالیہ ہفتوں مشترکہ بحری مشقوں میں تیزی کی ہے جس سے شمالی کوریا مشتعل ہو گیا جو اس پیش رفت کو حملے کی مشق کے طور پر دیکھتا ہے اور اپنے میزائل لانچوں کو جوابی اقدامات کے طور پر جائز قرار دیتا ہے۔
طویل وقت سے مذاکرات کے تعطل کے بعد شمالی کوریا نے اپنے ممنوعہ ہتھیاروں کے پروگراموں کو بڑھا دیا ہے جیسا کہ گزشتہ ہفتے جاپان پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا تھا جہاں حکام اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک اور جوہری تجربے کی تیاری کرلی ہے۔
ٹوکیو نے بھی شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کی تصدیق کی ہے جہاں کوسٹ گارڈز نے کہا کہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے تھے۔
جاپان کے سینئر نائب وزیر دفاع توشیرو انو نے کہا کہ ٹوکیو شمالی کوریا کے ان میزائلوں پر غور کر رہا ہے کیونکہ ان میں سے کسی ایک کے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل ہونے کا امکان ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔
جان کربی نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ واضح طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹے۔
جان کربی نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ اگر ایسی نوبت آئے تو ہمارے پاس اپنی قومی سلامتی کے مفاد کا دفاع کرنے کی صلاحیتیں موجود ہوں۔
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جاپان پر شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل لانچنگ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔
اس اجلاس میں شمالی کوریا کے دیرینہ ساتھی اور معاشی حمایتی چین نے میزائل لانچنگ کی رفتار کو بڑھانے کا الزام واشنگٹن پر عائد کیا تھا جہاں اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر گینگ شوانگ نے واشنگٹن پر علاقائی سلامتی کے ماحول کو زہر آلود کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کافی مہینوں سے شمالی کوریا کے جوہری عزائم پر رد عمل دینے پر تقسیم ہے جہاں روس اور چین شمالی کوریا کی حمایت میں ہیں جبکہ کونسل کے دیگر اراکین شمالی کوریا کو اس کی سزا دینے پر بضد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C