شمالی کوریا کی’جوہری حملہ‘ کرنے کی فرضی مشق
👁️ 181 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی’جوہری حملہ‘ کرنے کی فرضی مشق
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یہ مشق ایسے وقت ہوئی ہے جب سیول اور واشنگٹن کی مشترکہ مشقیں ابھی ختم ہی ہوئی ہیں۔ شمالی کوریا کے مطابق اس مشق کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور “دشمنوں کو خبردار کرنا” ہے۔
North Korea conducted a simulated tactical nuclear attack drill that included two long-range cruise missiles in an exercise to ‘warn enemies’ the country would be prepared in case of nuclear war https://t.co/CdZogxgFKU pic.twitter.com/ZpxeYHg67E
— Reuters (@Reuters) September 3, 2023
شمالی کوریا نے ‘ ٹیکٹیکل جوہری حملہ‘ کرنے کی فرضی مشق کی ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سمیولیٹڈ ایکسرسائز کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور دشمن کو جوہری جنگ چھڑنے کی صورت میں تیار رہنے کا عندیہ دینا ہے۔ مشق کے دوران ملک کے مغربی ساحل سے دو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے منسلک فرضی ایٹمی وار ہیڈز کا تجربہ کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ بحیرہ زرد کی طرف غیر متعینہ تعداد میں کروز میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ مشقیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب سیول اور واشنگٹن کی مشترکہ فوجی مشقیں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہیں۔
اس مشق کے ایک حصے کے طور پر دو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے منسلک فرضی ایٹمی وار ہیڈز ٹیسٹ فائر بھی کیے گئے۔ امریکی اور جنوبی کوریا کی افواج کی مشترکہ فوجی سرگرمیوں کے جواب میں یہ مبینہ طور پر “جوابی مشق” کی گئی ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پکجنگ مشین کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جو سمندری انجن تیار کرتا ہے۔ اس کمپلیکس میں ایک بڑی اسلحہ ساز فیکٹری بھی موجود ہے۔
جہاز کی تعمیر کا معائنہ
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم نے کمپلیکس کی جہاز سازی کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ہے۔
کشیدگی میں اضافہ
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ بحیرہ زرد کی جانب کروز میزائل داغے گئے ہیں۔
تازہ ترین مشق واشنگٹن اور سیول کے درمیان 11 روزہ مشترکہ سالانہ مشقوں کے بعد سامنے آئی۔ ان مشقوں کو الچی فریڈم شیلڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جو رواں ہفتے جمعرات کو ہی اختتام پذیر ہوئی ہیں۔
پیانگ یانگ نے کہا کہ مشترکہ مشقیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کس طرح “کنفرنٹیشن ہیسٹیریا ” کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی قراردادیں شمالی کوریا کو کسی بھی رینج کے بیلسٹک میزائل لانچ کرنے اور تجربہ کرنے سے روکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C