شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن 20 دن بعد منظرعام پر آگئے
👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن 20 دن بعد منظرعام پر آگئے
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی موت سے متعلق تمام افواہیں دم تور گئیں، شمالی کوریا کے سربراہ 20 دن بعد پہلی مرتبہ عوام میں دیکھے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ اُن بیس دن بعد عوام میں نکل آئے، انھوں نے ایک فرٹیلائزر پلانٹ کا فیتہ کاٹا، بہن بھی ان کے ہمراہ تھیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ بھائی کی موت کے بعد انھوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔کم جونگ اُن کے سامنے آنے سے ان کی موت سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
انھوں نے جنوبی پیانگن کے شہر سنچن میں ایک فرٹیلائزر فیکٹری کا فیتہ کاٹا، ریاستی میڈیا نے اس تقریب کی تصاویر بھی جاری کیں، جن میں کِم ساتھیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے بات کرتے نظر آتے ہیں، تاہم دیگر میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر کئی سینئر شمالی کورین عہدے داروں سمیت چھوٹی بہن کم یو جونگ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
یاد رہے کہ کم جونگ اُن کی صحت سے متعلق اس وقت افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جب 15 اپریل کو وہ ریاست کے بانی کِم اِل سَنگ کے یوم پیدایش کی تقریبات میں شریک نہیں ہوئے۔ وہ ہر سال اپنے دادا کے مقبرے پر ضرور حاضری دیا کرتے تھے، اس سے قبل آخری مرتبہ وہ 11 اپریل کوورکرز پارٹی کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ ان کی صحت سے متعلق میڈیا دو حصوں میں تقسیم تھی، ایک کا کہنا تھا کہ کم جونگ اُن مر چکے ہیں، جب کہ دوسرے کا کہنا تھا کہ وہ کوما میں ہیں۔ تاہم اب شمالی کوریا کے ساتھ معاملات کو دیکھنے والے جنوبی کورین وزیر کم یوآن چُل نے قیاس آرائی کی ہے کہ کم جونگ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے احتیاطاً سامنے نہیں آ رہے تھے۔
کم جونگ اُن کے سامنے آنے والی رپورٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب میں کہا کہ میں فی الوقت اس پر تبصرہ نہیں کروں گا، جب درست وقت آئے گا تو ہم اس سے متعلق کچھ کہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C