صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم
👁️ 140 بار دیکھا گیا
صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ تھانے کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، یہ لوگ عام لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گے، وہ تواس عدالت بھی نہیں آسکتے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ گرفتاری کا اختیار شہریوں کی حفاظت کے لیے دیا گیا ہے، ایف آئی اے نے توپرچہ نہیں کیا تھا، ایف آئی اے کے کون لوگ تھے جو تھانے گئے؟ پولیس کسٹڈی میں ملزم سے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت کیسے دی گئی؟ پولیس کسٹڈی میں ملزم پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا، جس ایس ایچ او نے یہ کام کیا اسے تو سروس میں نہیں ہونا چاہیے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رپورٹ میں اس متعلق کیا لکھا ہے؟ کیا یہ کورٹ بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز کرے؟ اگر ملزم نے کوئی غلطی کی تھی تو کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے تھی، غلطی کی صورت میں بھی اختیار کا غلط استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
بعد ازاں عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C