صنعاء : یمن آئل کمپنی کے ڈپو پر فضائی حملے، سعودی عرب نے کارروائی سے قبل شہریوں کو انخلا کی ہدایت دی تھی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
صنعاء : یمن آئل کمپنی کے ڈپو پر فضائی حملے، سعودی عرب نے کارروائی سے قبل شہریوں کو انخلا کی ہدایت دی تھی
صنعاء(ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں یمن آئل کمپنی کے مرکزی ڈپو پر فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق حوثی باغیوں کے زیر انتظام ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فضائی حملوں میں دارالحکومت کے مغربی علاقے صباحہ میں واقع آئل کمپنی کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
حملوں سے قبل سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے صنعاء میں یمن آئل کمپنی کے مرکزی اسٹیشن ’’الصباحہ‘‘ کے مخصوص مقام کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ایک خصوصی کارروائی سے قبل شہریوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا نشانہ بننے والا آئل اسٹیشن پٹرولیم مصنوعات سے خالی تھا۔
یہ پیش رفت سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ اسکائی نیوز عربیہ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کے قریب موجود ملازمین اور شہریوں کو بھی وہاں سے نکل جانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ سعودی حکام نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے بعد سخت ردعمل کا عندیہ بھی دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C