صوابی میں فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اہلیہ اور دو بچوں سمیت ہلاک، 2 محافظ زخمی
👁️ 71 بار دیکھا گیا
صوابی میں فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اہلیہ اور دو بچوں سمیت ہلاک، 2 محافظ زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ضلع سوات کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت ہلاک اور دو محافظ شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے کے صوابی انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ بی بی زینب، بیٹی کرن اور اس کا 3 سالہ بیٹا محمد سنان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جج کے 2 سیکیورٹی گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
جج آفتاب آفریدی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں برقمبر خیل سے تھا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں ان کی گاڑی کا ڈرائیور اور گن مین شدید زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کیا گیا بعدازاں وہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے فوری بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق اے ٹی ایس کی نفری طلب کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا، مقتولین کو گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعے میں دو پولیس اہلکار اور ایک محافظ بھی زخمی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے جج آفتاب کے قتل کی مذمت کی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دےدیا۔ گورنر نے قاتلانہ حملے میں جج اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دےدیا اور کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے، اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
وزیر اعلی نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پشاور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات تھے جبکہ ان کی پوسٹنگ 13 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 754 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C