صومالیہ: الشباب کا فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 5 فوجی ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
صومالیہ: الشباب کا فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 5 فوجی ہلاک
موغا ديشو (ڈیلی اردو) افریقی ملک صومالیہ میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اس کارروائی میں ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر دھماکے سے اُڑا دی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
صومالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکوک کار کی داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش پر فوجی محافظوں نے گاڑی پر گولیاں برسا دیں جس پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ زخمی ہونے والے اہلکار امریکی فوجی تھا۔
دوسری جانب شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 16 صومالی اور 4 امریکی فوجی مارے گئے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں 2008 سے امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہے جہاں عالمی سطح پر حمایت یافتہ صومالی حکومت کو شدت پسندوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں دھماکے اور فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C