ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3 دہشت گرد اور کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک
👁️ 41 بار دیکھا گیا
ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3 دہشت گرد اور کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک
راولپنڈی +پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیر کور (ایف سی) میں شامل تھل اسکاؤٹس کے دستوں نے کی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال جبکہ زخمیوں میں ایک حوالدار اور ایک نائیک بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور اور سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہائشی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
فوج کے بیان میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ البتہ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
کالعدم شدت تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان نے ایک بیان میں وسطی کرم کے خود خیل اور غور غری کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔
ایک روز قبل وسطی کرم کے علاقے سے اغوا کیے جانے والے چھ ملازمین میں سے ایک کی لاش ملی تھی۔ کرم کے ضلعی پولیس افسر نے بتایا تھا کہ باقی پانچ مغویوں کی بازیابی کے لیے ایف سی کے تعاون سے کوشش کی جا رہی ہے۔
وسطی کرم کے جس علاقے سے گزشتہ ماہ 26 جون کو نجی موبائل کمپنی کے 16 ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا وہ افغانستان کے سرحدی علاقوں بالخصوص عسکریت پسندوں کی زیرِ اثر افغانستان کے علاقے تورہ بورہ کے قریب ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملازمین کے اغوا میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے مخرف ہونے والا جنگجو کمانڈر دولت خان اور ان کے ساتھی ملوث ہیں۔
جنگجو کمانڈر دولت خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر وہ شدت پسند عسکری تنظیم داعش میں شامل ہو چکے ہیں اور انہوں نے ہلاک کیے جانے والے گلزار والد ذوالفقار نامی نوجوان کے رہائی کے بدلے میں مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا۔
ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عظمت علی زئی کے مطابق نجی کمپنی کے اغوا کیے جانے والے دیگر ملازمین کی بازیابی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں کافی پریشانی پائی جاتی ہے۔
ادھر بنوں اور شمالی وزیرستان کے درمیان اہم قبائلی علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا عنایت اللہ دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث تھا۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل پر آئس کریم فروخت کرنے والے ایک شخص کو بھی گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے فرد کی شناخت شبیر ولد فیض بخش کے نام سے ہوئی ہے اور ان تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26303 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15550 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11837 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9145 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7427 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5190 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C