طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ
👁️ 118 بار دیکھا گیا
طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ
کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ ایسا اسلامی نظام چاہتے ہیں، جس میں مذہبی اصولوں اور ثقافتی روایات کے تحت خواتین کے حقوق کی ضمانت بھی دی گئی ہو۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا جاری ہے جب کہ دوحہ میں ہونے والے کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان بین الاافغان مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ایسی صورت حال میں طالبان کی جانب سے جاری بیان میں امن مذاکرات پر یقین رکھنے کی یقین دہانی اور اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں ایسے حقیقی اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں جس میں خواتین کو مذہبی اصولوں اور ثقافتی روایات کے تحت تمام حقوق حاصل ہوں۔ حقیقی اسلام نظام کا نفاذ ہی ملک میں امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں کئی صوبوں کے اضلاع کے کنٹرول کے لیے طالبان اور کابل حکومت کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر جاری جھڑپوں میں رواں ماہ 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
فریقین کی جانب سے مختلف اضلاع میں اپنی حکومت قائم کرنے کے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان تیزی سے ملک کے کئی حصوں میں اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
طالبان کی جانب سے جاری امن مذاکرات اور اسلامی نظام کے نفاذ کی خواہش کا تاحال کابل حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ہے تاہم افغان صدر عہدے سے سبکدوشی اور ملک میں نئے صدارتی الیکشن کرانے کی پیشکش پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اپنے دور حکومت میں طالبان نے خواتین کی ملازمت اور لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی جب کہ مرد رشتہ دار کے بغیر باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی تاہم امریکا کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل ہی طالبان ترجمان نے خواتین پر پابندیوں کو نرم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8902 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1964 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C