عافیہ صدیقی سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی: وفاقی وزیر علی محمد خان
👁️ 150 بار دیکھا گیا
عافیہ صدیقی سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی: وفاقی وزیر علی محمد خان
گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ عوام کا اعتماد اس وقت صرف وزیراعظم عمران خان پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔
گزشتہ کئی روز سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے افواہیں سرگرم تھیں،جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا،مگر آج وفاقی وزیر نے ایک بار پھر اس ایشو کو زندہ کردیا۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کے علاج کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی،سابق وزیراعطم کے کیسز سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بیگم کلثوم نواز بیمار تھیں تو وزیراعظم عمران خان اور میں نے انکےلئے دعائیں کیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ مجھے نہیں یہ اللہ کو پتا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جیل جائیں گے یا کہیں اور جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C