عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان
👁️ 137 بار دیکھا گیا
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان
دی ہیگ (ڈیلی اردو) بین الاقوامی فوجداری عدالت ‘آئی سی سی’ کی پراسیکیوٹر ‘فاتوؤ بینسودا’ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ عالمی عدالت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا جلد آغاز کرےگا۔ ان تحقیقات میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں پر عاید الزامات کی چھان بین شامل ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو حق اور انصاف کے لیے یوم سیاہ قرار دیا۔
#ICC Prosecutor #Bensouda: “As there has been a referral from #Palestine, there is no requirement to seek ICC Judges’ authorisation before opening an investigation – I do not seek to do so”
— Int'l Criminal Court (@IntlCrimCourt) December 20, 2019
بینسوڈا نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مغربی کنارے بہ شمول مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی درخواست پر وہ براہ راست تحقیقات شروع کرسکتی ہیں۔ اس کے لیے عدلیہ کی منظوری کی ضرورت نہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر فاتوؤ بینسودا کے جمعہ کے روز اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
درایں اثنا فلسطین نیوز ایجنسی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جرائم کے کیسز کی پیروی کرنےوالی فالو اپ کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کے لیے امید کا پیغام ہے کہ انصاف کا حصول ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین عالمی عدالت کو ہرطرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔
اس کے برعکس اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا “اختیار” نہیں ہے۔ انہوں نے اسے “سچائی اور انصاف کے لیے سیاہ دن” قرار دیا۔
نیتن یاھو نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس معاملے میں عدالت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔ عدالت کو صرف خودمختار ریاستوں سے درخواستوں کی سماعت کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن فلسطینی ریاست خود مختار نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C