‘عالمی عدالت’ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کریگی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
‘عالمی عدالت’ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کریگی
جنیوا + دی ہیگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود بین الاقوامی فوج داری عدالت’ آئی سی سی’ کی پراسیکیوٹر کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا۔
جمعہ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 1967 کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنے دائرہ اختیار میں توسیع کا فیصلہ جاری کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بين الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کو فلسطينی علاقوں ميں اسرائیل کی جانب سے کيے گئے جنگی جرائم پر کارروائی کا اختيار حاصل ہوگیا ہے۔ آئی سی سی کے ججوں نے اس بارے ميں اسرائیلی اعتراضات کو مسترد کردیا۔
#ICC Pre-Trial Chamber I decides on Prosecutor’s request related to territorial jurisdiction over #Palestine ⤵️ https://t.co/pN7xHBJani
— Int'l Criminal Court (@IntlCrimCourt) February 5, 2021
افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی فوجداری کی پراسیکیوٹر فتوؤ بنیسودا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم متنازع معاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں ججز کی منظوری حاصل کرنا تھی۔
فلسطین میں جنگی جرائم پر تفتیش اور کارروائی کا اختیار عالمی فتوؤ بنیسودا کو ملنے پر امريکا اور اسرائيل نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم فلسطينی اتھارٹی نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے خير مقدم کيا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت کی پراسيکيوٹر فتوؤ بنیسودا نے کہا ہے کہ 2014 کے دوران غزہ پٹی ميں اسرائيلی سکيورٹی فورسز جنگی جرائم کی مرتکب ہو سکتی ہيں تاہم فلسطینی تنظیم حماس کو بھی تفتیش کے دائرے میں لایا جائے گا۔
قانون کے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پيش رفت سے فلسطينی علاقوں ميں سرزد ممکنہ جنگی جرائم کی تحقيقات کی راہ ہموار ہو گئی جب کہ مستقبل میں بھی اسرائیلی فوج کارروائی سے قبل کئی بات سوچے گی۔
واضح رہے کہ فتوؤ بنیسودا کا تعلق گیمبیا سے ہے اور میانمار کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ بھی اسی ملک نے دائر کیا تھا جس پر آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش ہوکر صفائی پیش کرنا پڑی تھی۔
ادھر فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے، القدس سمیت، 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں عالمی عدالت کا دائرہ اختیار مثبت پیش رفت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C