عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
👁️ 222 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
بغداد (ڈیلی اردو) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے سرکاری دورے کے دوران بغداد میں اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی سے ملاقات میں عباس عراقچی نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علی الزیدی نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عراق تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت، خطے میں سکیورٹی صورتحال اور استحکام کے لیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ان نکات میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
عباس عراقچی نے اس موقع پر عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل انہوں نے بغداد میں عراقی وزیرِ خارجہ فؤاد حسین سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب ایران کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا حامی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ کسی بھی ممکنہ علاقائی مفاہمت کے لیے اسرائیلی کارروائیوں کا خاتمہ اور مقبوضہ علاقوں سے انخلا بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ ایران لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C