عدالت نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
👁️ 139 بار دیکھا گیا
عدالت نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے معروف ٹیلی ویژن اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبینہ بہتان تراشی کرنے پر معروف اینکر کے خلاف کرمنل اپیل دائر کی تھی جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت نے اس کے ساتھ مبشر لقمان کی ضمانت دینے والے شخص ریحان اشفاق کو گرفتار کرنے کا وارنٹ بھی جاری کیا جو خود بھی عبوری ضمانت پر ہیں اور اس کیس کی مسلسل 3 سماعتوں سے غیر حاضر تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے انور عزیز کی جانب سے مبشر لقمان کے خلف بہتان تراشی اور حقارت آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف دائر مجرمانہ اپیل کی سماعت کی۔
درخواست کے مطابق 2016 میں اینکر نے ٹیلی ویژن پر ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے یہ ریمارکس دیے تھے۔
جس کے جواب میں انور عزیز نے پاکستان پینل کوڈ کے تحت اینکر پرسن کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
خیال رہے کہ مبشر لقمان اس کیس کی سماعت میں پیش ہوتے رہے ہیں تاہم مسلسل 3 سماعتوں میں وہ غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے اور ان کی ضمانت دینے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفس (ایس ایچ او) پولیس اسٹیشن کوہسار کے ذریعے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کیے۔
بعدازاں عدالت نے ایس ایچ او کوہسار کو آئندہ سماعت پر مبشر لقمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 جنوی تک ملتوی کردی۔
اس کے ساتھ عدالت نے ایس ایچ او کو خبردار کیا کہ اگر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 28 جون 2016 کو انور عزیز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 25 مئی کو ایک نجی ٹی وی ‘چینل 24’ کے پروگرام ‘کھرا سچ’ میں میزبان مبشر لقمان نے پروگرام کے آغاز میں ایک ‘بڑی خبر’ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز ایک یہودی خاندان کے چشم و چراغ اور ایک یہودی خاتون کے بیٹے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مبشر لقمان کے اس بیان سے ان کے موکل اور ان کے پورے خاندان کی عزت مجروح ہوئی ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ پروگرام ‘کھرا سچ’ کے میزبان مبشر لقمان نے بغیر کسی ثبوت کے لائیو پروگرام میں ان کے موکل اور ان کے خاندان کو یہودی گھرانے سے جوڑ دیا اور اب ان کے موکل کے علاقہ مکین بھی انھیں یہودی کہتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مبشر لقمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی زیردفعہ 295 اور زیردفعہ 500 کے تحت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ مبشر لقمان اس سے قبل بھی متعدد بار پابندیوں اور مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں۔
جون 2014 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد شہداء فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مبشر لقمان کو کسی بھی چینل پر پروگرام کرنے سے روک دیا تھا۔
جبکہ جولائی 2014 میں نجی چینل ‘اے آر وائی نیوز’ پر عدلیہ مخالف پروگرام سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہ ہونے پر چینل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال اور پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ انور عزیز نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پر اینکر مبشر لقمان کے نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
جمعہ کو سماعت کے دوران مبشر لقمان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ کوہسار پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مبشر لقمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے اور کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C