عراق: لاکھوں پاکستانی زائرین حضرت امام حسینؑ کے چہلم میں شرکت نہیں کر سکیں گے
👁️ 132 بار دیکھا گیا
عراق: لاکھوں پاکستانی زائرین حضرت امام حسینؑ کے چہلم میں شرکت نہیں کر سکیں گے
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی حکومت کی طرف سے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی۔ عراقی سفارتخانے کا کہنا ہے ویزہ درخواستوں کی منظوری عراق سے دی جا رہی ہے۔
عراقی حکومت کی طرف سے ویزا پالیسی میں تبدیلی کے باعث اربعین کے موقع پر عراق جانے والے لاکھوں زائرین کو مشکلات درپیش ہونے کا خدشہ ہے۔
عراقی سفارتخانے کا کہنا ہے اسلام آباد سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے بلکہ ویزہ درخواستوں کی منظوری عراق سے دی جا رہی ہے۔
عراقی سفارتخانہ حکام کا کہنا ہے کہ اس بار ہمیں کہا گیا آپ منظوری کیلئے درخواستیں عراق بھیجی جائیں۔
درخواستیں عراق بھیجنے کے عمل سے اربعین پر پہنچنا ممکن نہیں رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا پر پاکستان سے ہر سال کم از کم 30 سے 35 لاکھ زائرین عراق جاتے ہیں لیکن عراقی حکومت کی نئی ویزا پالیسی کے باعث زائرین کے لئے پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کیونکہ نئی پالیسی کی وجہ سے ویزوں کے حصول میں 20 روز تک کی تاخیر ہو سکتی ہے جسے کسی بھی طرح زائرین کے لئے خوش کن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پیشگی اجازت کی شرط کی وجہ سے خصوصاً وہ زائرین زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جنہوں نے ویزے کے حصول کیلئے 20 ستمبر سے اپنی سفری دستاویزات جمع کرا رکھی ہیں۔
پاکستان کے زائرین نے حکومت پاکستان سے عراقی حکومت سے رابطے کا مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح سکیم بحال کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4627 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C