عراق میں امریکی قیادت والے اتحادی مشن کے خاتمے کا مطالبہ
👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی قیادت والے اتحادی مشن کے خاتمے کا مطالبہ
بغداد (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) عراقی حکومت ملک میں امریکی قیادت کے بین الاقوامی اتحاد کو ختم کرنے کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہے ۔یہ بات عراق کےوزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے دفتر نے جمعے کو ایک بیان میں کہی ۔
وزیر اعظم سوڈانی کایہ بیان بغداد میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایک ملیشیا لیڈر کی ہلاکت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس نے ایران سے منسلک گروپوں میں برہمی کو جنم دیا اورانہوں نے حکومت سے عراق میں اتحاد کی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ، “حکومت عراق میں بین الاقوامی اتحادی فورسز کی موجودگی کو مستقل طور پر ختم کرنے کے بندوبست کے لیے ایک دو طرفہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے کوئی تاریخ مقرر کررہی ہے۔”
ایک سرکاری عہدے دار نے کہا کہ کمیٹی میں فوجی اتحاد کے نمائندے شامل ہوں گے ۔
امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہا کہ امریکی فوج نے جمعرات کو یہ حملہ ا مریکی عملے پر حالیہ حملوں کے جواب میں کیا تھا۔
امریکہ نے شام اور عراق میں داعش کی شورش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنےکے لیے مقامی فورسز کی معاونت اور مشاورت کے ایک مشن کے تحت شام میں 900 اور عراق میں 2500 فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں۔
داعش نے 2014 میں دونوں ملکوں میں اپنی شکست سے قبل وہاں بڑےعلاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
عراق اور شام میں موجود ایران سے منسلک ملیشیا گروپ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مہم کے خلاف ہیں اوروہ امریکہ کو جزوی طور پر اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم سوڈانی کو ایرانی پشت پناہی کے حامل کچھ دھڑوں پر محدود کنٹرول حاصل ہے جن کی حمایت انہیں ایک سال قبل اقتدار حاصل کرنے کے لیے درکار تھی اور جو اب ان کے حکومتی اتحاد کا ایک طاقتور بلاک ہیں۔
بیان میں وزیر اعظم سوڈانی کے حوالےسے کہا گیا کہ ،” ہم بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کے جواز کے خاتمے کے بعد اس کی موجودگی ختم کرنے کے اپنے مضبوط موقف پر زور دیتے ہیں ۔”
داعش نےجمعرات کو ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے ان دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقرب کے دوران ہوئے تھے۔
ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
اسلامک اسٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دو حملہ آوروں نے، جن کی شناخت اس نے عمر الموحید اور سیف اللہ المجاہد کے طور پر کی ہے، وہ حملے کیے تھے۔
داعش کی سرگرمیوں اور نظریات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں پھیلنے والی افراتفری سے فائدہ اٹھانے کی توقع رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 2020 میں ایران کی پاسدرانِ انقلاب قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں ایک ڈرون حملے میں ہدف بنایا تھا جس میں قاسم سلیمانی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔
جنرل سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کی ‘قدس فورس’ (سپاہِ قدس) کے سربراہ تھے۔ قدس فورس غیر روایتی طرزِ جنگ، انٹیلی جینس آپریشنز اور بیرونِ ملک کارروائیوں کی نگراں فورس ہے۔
اس کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل سلیمانی ایران کے اندر اور مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم ایران نواز جماعتوں اور مسلح گروہوں پر بہت اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C