عمران خان سے وفاق کو خطرہ ہے، کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہیں: بلاول بھٹو زرداری
👁️ 54 بار دیکھا گیا
عمران خان سے وفاق کو خطرہ ہے، کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہیں: بلاول بھٹو زرداری
مظفرگڑھ (ڈیلی اردو/ صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں مجھ پر دبائو ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتا نہیں کروں گا‘ عمران خان کی آمرانہ اور فاشسٹ سوچ سے جمہوریت، آئین اور وفاق خطرے میں ہے‘ کیوں نہ ظالم حکومت کے خلاف بغاوت اور تحریک کا آغاز کیا جائے؟ کیوں نہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ آپ کے سلیکٹڈ فیل ہوچکے ہیں اور عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔ مظفر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے‘ نااہل ٹولہ ملک سنبھال سکتا ہے نہ معیشت‘ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کر دی گئی ہے‘ یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے‘ کیس سندھ میں ہوتا ہے لیکن سماعت پنڈی میں ہوتی ہے‘ کچھ قوتیں مجھ پر دبائو ڈالنا چاہتی ہیں لیکن میں اصولوں پر سمجھوتا نہیں کروں گا‘ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘ عوام کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی‘ کسی جماعت نے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا‘ یہ حکومت پچھلے10 سال کارونا رو رہی ہے اور ہر قسم کا الزام لگا رہی ہے‘ اگر عوام نے کہا تو پیپلز پارٹی دھرنے کی سیاست بھی کرے گی۔ بلاول زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کو میدان صاف کرکے سہولتیں دی گئیں‘ گزشتہ الیکشن کو کسی پارٹی نے تسلیم نہیں کیا‘ کئی پارٹیوں نے حلف اٹھانے سے بھی انکار کیا‘ پیپلز پارٹی نے دوسری پارٹیوں کو پارلیمان جانے پر راضی کیا۔ بلاول نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پہلے بھی11سال جیل میں گزارے ‘ ہم ظلم برداشت کر رہے تھے لیکن یہ اب عوام پر ظلم کر رہے ہیں‘ ہم اس عوام کو ظالم حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل عوامی حکومت ہے‘پوری اپوزیشن متفق ہے کہ اس سلیکٹڈ سے جان چھڑانی ہوگی‘ کٹھ پتلی جتنا رہے گا ملک کی معیشت اتنی خراب ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C