عنقریب پانچواں بڑا اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا ہے، اسرائیلی وزیر
👁️ 53 بار دیکھا گیا
عنقریب پانچواں بڑا اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا ہے، اسرائیلی وزیر
یروشلم (ڈیلی اردو/وائے نیٹ ٹی وی/روئٹرز) اسرائیل ڈونلد ٹرمپ کے دور اقتدار میں پانچویں بڑا مسلمان ملک سے سفارتی تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر برائے علاقائی تعاون کے مطابق اس کا اعلان جنوری میں کیا جا سکتا ہے لیکن یہ ملک پاکستان نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ثالثی میں رواں برس اسرائیل نے چار مسلمان ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ یہ چار ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش (المغرب) ہیں۔ مراکش میں ابھی منگل کے روز ہی اسرائیلی امریکی وفد پہنچا تھا، جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا جائزہ لینا ہے۔
تاہم اب اسرائیلی علاقائی تعاون کے وزیر اوفیر اکونیس نے کہا ہے کہ بیس جنوری کو ٹرمپ کے اقتدار چھوڑنے سے پہلے پہلے ایک پانچویں مسلمان ملک سے سفارتی تعلقات قائم ہونے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا، ”ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا، ”اس حوالے سے امریکا ہی اعلان کرے گا کہ ایک اور ملک اسرائیل کے ساتھ عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے، بنیادی طور پر ایک امن معاہدہ کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ۔‘‘
تاہم انہوں نے اس حوالے سے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ ایسا کوئی بھی اعلان سعودی عرب یا عمان کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وہ بڑا مسلمان ملک ہے اور مشرق میں واقع ہے۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت کی کہ یہ ملک پاکستان نہیں ہے۔
حال ہی میں ایسی غیرمصدقہ خبریں اور افواہیں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے ایک وفد نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ دوسر ی جانب اس وقت پاکستان پر بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دباؤ ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کرے۔
انڈونیشیا مسلم آبادی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا ملک ہے لیکن اس نے گزشتہ ہفتے ہی واضح کر دیا تھا کہ جب تک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
فلسطینیوں کو خوف ہے کہ عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے روابط قائم ہونے سے ان ممالک کا وہ موقف کمزور پر جائے گا، جس کے تحت کہا جاتا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں پر قبضہ ختم کرتے ہوئے ایک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C