غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی، مزید 20 فلسطینی ہلاک
👁️ 396 بار دیکھا گیا
غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی، مزید 20 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی افواج بدھ کو غزہ سٹی کے مرکز کی جانب بڑھیں، جس سے ان ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں، جو جنگ بندی کی امید پر اپنے گھروں میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کا محور غزہ کی جنگ کے خاتمے پر بات چیت تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد اسرائیلی قیادت سے ملیں گے۔
ادھر غزہ کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پناہ گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے شمال سے لاکھوں افراد جنوبی علاقوں کی طرف نکل چکے ہیں لیکن شہریوں کی بڑی تعداد اب بھی یہ کہہ کر رکی ہوئی ہے کہ ’’کہیں بھی کوئی محفوظ جگہ موجود نہیں ہے۔‘‘
بدھ کو مزید سات افراد جنوبی غزہ میں نُصیرا اور رفح کے قریب مارے گئے۔ غزہ جنگ میں اب تک مقامی حکام کے مطابق 65 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، جبکہ غزہ پٹی کے کئی علاقے قحط کی زد میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C