غزہ فلوٹیلا: اسرائیلی بحریہ نے زیادہ تر کشتیاں روک لیں، 250 کارکن گرفتار
👁️ 227 بار دیکھا گیا
غزہ فلوٹیلا: اسرائیلی بحریہ نے زیادہ تر کشتیاں روک لیں، 250 کارکن گرفتار
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر ’کان‘ نے منگل 19 مئی کے روز بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کے دستوں نے غزہ پٹی کی طرف سفر کرنے والے امدادی قافلے میں شامل زیادہ تر کشتیوں کو قبرص کے ساحلوں سے کچھ دور سمندری علاقے میں روک لیا۔
جنگ زدہ غزہ پٹی کی طرف محو سفر اس امدادی قافلے کا نام غزہ صمود فلوٹیلا ہے اور اسرائیلی بحریہ نے اس فلوٹیلا کے خلاف اپنی کارروائیاں پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی جاری رکھیں۔
’کان‘ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ رات کی جانے والی کارروائیوں کے دوران اس قافلے میں شامل کُل 57 امدادی کشتیوں میں سے نصف سے زائد کو اسرائیلی بحریہ نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اس پریشن کے دوران، جو جزیرہ ریاست قبرص سے مغرب کی طرف سمندری علاقے میں کیا گیا، قبضے میں لی گئی درجنوں کشتیوں پر سوار تقریباﹰ 250 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
اس کارروائی کے بعد غزہ فلوٹیلا کی منتظم تنظیم گلوبل صمود فلوٹیلا کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس امدادی قافلے کے خلاف غزہ پٹی سے تقریباﹰ 250 سمندری میل کے فاصلے پر کی جانے والی اسرائیل کی کارروائی ’’بین الاقوامی سمندری پانیوں میں کی جانے والی ایک اور غیر قانونی جارحیت‘‘ ہے۔
اس الزام کے برعکس اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس قافلے میں شامل جن کشتیوں کو قبضے میں لیا گیا، ان پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہیا کیے جانے کے لیے لادا گیا کوئی امدادی سامان نہیں تھا۔
غزہ صمود فلوٹیلا کا مقصد اسرائیل کی طرف سے اس تباہ شدہ فلسطینی علاقے کی بحری ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے ’’غزہ پٹی تک ایک ہیومینیٹیرین کوریڈور‘ قائم کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C