غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 22 فلسطینی ہلاک، مائیکروسافٹ سروسز معطل
👁️ 467 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 22 فلسطینی ہلاک، مائیکروسافٹ سروسز معطل
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ جمعے کو اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 22 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں سے گیارہ ہلاکتیں غزہ سٹی میں ہوئیں۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے دن ہوئی ہیں، جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں 140 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ’’دہشت گرد، سرنگیں اور عسکری ڈھانچے‘‘ شامل ہیں۔ اے ایف پی کی فوٹیج کے مطابق غزہ سٹی کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں ہیں اور لوگ ملبے میں سامان تلاش کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ادھر جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بنیادی سہولتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اسرائیلی دفاعی یونٹ کی کلاؤڈ سروسز معطل کر دیں
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی دفاعی یونٹ کی بعض کلاؤڈ سروسز تک رسائی روک دی ہے جو بظاہر غزہ میں بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
یہ اقدام برطانوی اخبار دی گارڈین کی اس رپورٹ کے بعد آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج مائیکروسافٹ کے ایژور (Azure) کلاؤڈ پلیٹ فارم کو غزہ اور مغربی کنارے میں شہریوں کی ٹیلی فون کالز کے بڑے پیمانے پر ریکارڈ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ کے مطابق ایسے شواہد پائے گئے ہیں جو اس رپورٹ کے کچھ حصوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزارت دفاع کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کہ مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نہ ہو۔
اسمتھ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا اثر اس کام پر نہیں پڑے گا جو مائیکروسافٹ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C