غزہ میں فائر بندی کیلئے دوحہ مذاکرات بحال ہوگئے
👁️ 66 بار دیکھا گیا
غزہ میں فائر بندی کیلئے دوحہ مذاکرات بحال ہوگئے
قاہرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو/اے پی) غزہ کی جنگ میں فائر بندی کے لیے قطری دارالحکومت دوحہ میں کثیر الفریقی مذاکرات بحال ہو گئے ہیں۔ مصری ریاست سے قربت کے حامل میڈیا کے مطابق اس مکالمت میں مصری، قطری، امریکی اور اسرائیلی ماہرین اور حماس کے نمائندے شریک ہیں۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق القاہرہ نیوز نے اتوار 25 فروری کے روز بتایا کہ غزہ میں جاری جنگ میں فائر بندی کے مقصد کے تحت مذاکرات دوحہ میں بحال ہو گئے ہیں۔ القاہرہ نیوز نے بتایا کہ اس بات چیت میں ”مصر، قطر، امریکہ اور اسرائیل کے ماہرین‘‘ کے علاوہ حماس کے نمائندے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
قطر کی میزبانی میں ہونے والی اس بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع دینے والے مصری خبر رساں ادارے القاہرہ نیوز کا قریبی تعلق مصر کی ریاستی انٹیلیجنس سروسز سے بتایا جاتا ہے۔
ممکنہ فائر بندی سے متعلق پیرس میں ہوئی بات چیت
قبل ازیں اسرائیلی خفیہ سروس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی قیادت میں اسرائیل کا ایک وفد جمعے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تھا، جہاں اس بارے میں بات چیت ہوئی تھی کہ اسرائیل اور حماس کے مابین ایک نئی فائر بندی ڈیل کو کس طرح ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اس ممکنہ ڈیل کا بنیادی پہلو یہ بتایا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ایک بار پھر فائر بندی کی جائے اور پھر اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ان کے بدلے میں حماس ان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے، جنہیں اس نے سات اکتوبر کے روز اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے اب تک اپنی قید میں رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی جنگی کابینہ میں کل ہفتے کے روز یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ قطر میں بحال ہونے والے سیز فائر مذاکرات میں اسرائیل کو اپنا ایک وفد بھیجنا چاہیے۔
القاہرہ نیوز کے مطابق، ”اب دوحہ میں ہونے والی بات چیت پیرس میں ہوئی مشاورت ہی کا تسلسل ہے اور غزہ میں ممکنہ فائر بندی سے متعلق دوحہ کے بعد اگلی ملاقاتیں قاہرہ میں ہوں گی۔‘‘
حماس کا 7 اکتوبر کا دہشت گردانہ حملہ
غزہ کی موجودہ جنگ، جو اس وقت اپنے پانچویں مہینے میں ہے، سات اکتوبر کے روز اسرائیل میں حماس کے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کے فوری بعد شروع ہوئی تھی۔
اس حملے میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,160 افراد مارے گئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ اس کے علاوہ حماس کے جنگجو جاتے ہوئے تقریباﹰ 250 افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے تھے۔
ان یرغمالیوں میں سے 100 سے زائد حماس نے اسرائیل کے ساتھ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والی فائر بندی ڈیل کے دوران رہا کر دیے تھے۔ تب اسرائیل نے بھی اپنی جیلوں سے تقریباﹰ 240 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو 130 یرغمالی حماس کی قید میں ہیں، ان میں سے 30 کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ غالباﹰ مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی حکومت پر داخلی دباؤ
اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پر وہ داخلی دباؤ گزشتہ ہفتوں میں بہت زیادہ ہو چکا ہے، جس کے ساتھ یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنگ میں فائر بندی کرتے ہوئے حکومت حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنائے۔
غزہ کی جنگ میں اب تک اسرائیل کو بھی کافی زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، تاہم فائر بندی کے لیے بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے۔ غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیل نے سات اکتوبر کو ہی اپنی جو جوابی عسکری کارروائیاں شروع کر دی تھیں، ان میں حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی میں وزارت صحت کے مطابق اب تک 30 ہزار کے قریب فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
امریکی، عرب اور دیگر ثالثوں نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ کی جنگ میں نیا فائر بندی معاہدہ ممکنہ طور پر رمضان کے اسلامی مہینے سے پہلے طے پا سکتا ہے، جس کا آغاز مارچ کی 10 یا 11 تاریخ سے ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C