فرانس میں پاکستانی امام مسجد لقمان حیدر پر تاحیات پابندی عائد
👁️ 158 بار دیکھا گیا
فرانس میں پاکستانی امام مسجد لقمان حیدر پر تاحیات پابندی عائد
پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں ویلر لا بیل کے علاقے میں ایک پاکستانی مسجد کے امام لقمان حیدر کو 18 مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ فرانس میں ان کے داخلے پر تا حیات پاپندی بھی عائد کی دی گئی ہے۔
جمعرات کو پنتواس کی عدالت نے ڈیڑھ سال قید اور فرانسیسی علاقوں میں داخلے پر قطعی پابندی کی سزا سنائی۔ پنتواس پیرس کا مضافاتی علاقہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لقمان ایچ کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے بعد وہ کھبی فرانس کی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکیں گے۔
پاکستان جانا پڑے گا
عدالت کے صدر اسٹیفن بلٹ نے لقمان ایچ کو ایک مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے آبائی پاکستان واپس جانا پڑے گا، ”یہ ناممکن ہے کہ جمہوریہ آپ کے بیانات کی وجہ سے آپ کو اپنی سرزمین پر رکھنے پر غور کرے۔‘‘وہ ویلر لا بیل میں واقع مسجد قبا میں جز وقتی امامت کیا کرتے تھے۔
پیغامات کیا تھے؟
ایک میں انہوں نے کہا تھا،”وفادار مسلمان پیغمبر اسلام کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ اگلے دن انہوں نے اپنے پیغام میں”غیر مسلموں اور کافروں پر حملہ کرنے‘‘ اور انہیں جہنم بھیجنے کی بات کی۔ اپنے تیسرے پیغام میں انہوں نے اس شخص کو خراج تحسین کیا، جس نے شارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے احاطے میں دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔
‘میں صوفی اسلام کا پیروکار ہوں‘
عدالت میں سماعت کے دوران لقمان ایچ نے متعدد مرتبہ معذرت کی اور عدالت کو بتایا کہ وہ ‘صوفی اسلام‘ کے پیروکار ہیں جو ‘امن اور محبت کا پیغام‘ دیتا ہے۔
فرانس کے مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی زبان نہ بول پانے کے سبب لقمان ایچ نے مترجم کا سہارا لیتے ہوئے عدالت کو بتایا، ”میں اس قانون سے واقف نہیں تھا اور اس پیغام کے ذریعے میں (سوشل میڈیا پر) زیادہ سے زیادہ لائکس اور فالوور حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘
تاہم استغاثہ نے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے لقمان ایچ کے لیے دو برس قید کی سزا سنانے کی درخواست کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق وکیل استغاثہ عبدالحکیم ماہی کا کہنا تھا، ”اس کے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن کسی شخص کو ‘اتنی زیادہ نفرت انگیزی پھیلانے‘ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جمعرات کے روز عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد لقمان ایچ کے وکیل نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ لقمان ایچ کے بیانات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں بیان کیے گئے الفاظ اُن (لقمان ایچ) کے عقیدے کے مطابق نہیں ہیں۔
استغاثہ کا موقف
ان بیانات کی استغاثہ نے اس طرح وضاحت کی کہ لقمان ایچ نے قتل و غارت گری پر اکسا رہے ہیں اور اس طرح وہ ان لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جو دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں شارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے سامنے خنجر کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تھا۔ حملہ آور ایک پاکستانی تارک وطن اٹھارہ سالہ علی ایچ تھا۔وہ تین برس قبل ایک نابالغ مہاجر کے طور پر فرانس آیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C