فرانس کے جدید ترین جنگی جہاز ’’رافیل‘‘ کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
فرانس کے جدید ترین جنگی جہاز ’’رافیل‘‘ کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی
پیرس + دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فرانس نے پہلا رافیل طیارہ آر بی 001 بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ائر چیف مارشل وی آر چودھری کے حوالے کر دیا۔
رواں برس فروری میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بوکھلاہٹ اور خوف کی شکار مودی سرکار نے فرانس سے جدید ترین جنگی جہاز رافیل کی خریداری کے عمل کو تیز تر کردیا ہے، جس کے تحت بھارتی عدالت عظمیٰ میں طیاروں کی خریداری میں ہوشربا کرپشن اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود جارحیت پسند بی جے پی کی حکومت نے فرانس سے پہلا رافیل طیارہ تکنیکی طور پر حاصل کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے ڈپٹی ائر چیف وی آر نے جدید جنگی رافیل طیارہ موصول کیا اور ایک گھنٹے تک فضا میں پرواز کی۔ دوران پرواز طیارے کی کارکردگی اور افعال کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ تکنیکی حوالگی کے کامیاب مراحل کے بعد رافیل طیاروں کی باقاعدہ حوالگی 8 اکتوبر کو فرانس میں ہوگی۔
بعد ازاں 4 رافیل طیارے آیندہ برس مئی میں فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے بھارتی فضائیہ کے 10 پائلٹ، 10 فلائٹ انجینئر اور 40 ٹیکنیشین فرانس میں تربیت حاصل کررہے ہیں، جب کہ باقی ماندہ طیاروں کی فرانس سے بھارت کو حوالگی اپریل 2022ء تک مکمل ہوجائے گی۔
بھارت نے فرانس سے کل 36 رافیل طیارے خریدے ہیں۔ یاد رہے کہ 2012ء میں یوپی حکومت نے جیٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت 18 جیٹ طیارے تیار حالت میں ملتے اور 108 بھارت میں تیار کیے جاتے۔ اس طرح فی طیارہ قیمت 526 کروڑ بنتی۔
اپریل 2015ء میں مودی نے فرانس کے دورے کے دوران پرانے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے نیا معاہدہ کیا، جس کے تحت بھارت کو جیٹ طیاروں کے بجائے 36 رافیل طیارے ملیں گے۔ ایک طیارے کی قیمت 1666 کروڑ روپے ہوگی اور یہ سب امبانی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C