فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری امریکی قومی سلامتی تباہ کر دے گی، نینسی پیلوسی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری امریکی قومی سلامتی تباہ کر دے گی، نینسی پیلوسی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری امریکی قومی سلامتی کو تباہ کردے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پیلوسی نے یہودی ڈیموکریٹک کونسل کے ممبروں کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ “یکطرفہ طور پر فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ خطے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دے گا اور اس کے نتیجے میں امریکی قومی سلامتی کے مفادات اور دہائیوں سے چلی آ رہی امریکی پالیسی کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت تشویش ہے کہ امریکا غرب اردن پر اسرائیلی قبضے میں تل ابیب کے ساتھ کھڑا ہے۔
پیلوسی نے “صدی کی ڈیل” کے نام سے معروف مشرق وسطی کے تصفیہ کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبے پر تنقید کی اور کہا کہ اس میں ٹرمپ کے فارمولے میں کوئی حقیقی منصوبہ یا امن کا پلان نہیں۔
گذشتہ مہینوں کے دوران متعدد امریکی رہنماؤں نے مغربی کنارے میں “اسرائیل” کے توسیع پسندانہ اعلان کی مخالفت کی ہے۔
گذشتہ اپریل کے آخر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے “بلیو وائٹ” پارٹی کے رہ نما ، بینی گانٹز سے اتفاق کیا تھا کہ مغربی کنارے کے الحاق کا عمل جولائی کے اوائل میں شروع ہوگا۔
اسرائیلی منصوبے میں وادی اردن اور مغربی کنارے کی تمام بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنا شامل ہے۔ اس طرح اسرائیلی فوری طور غرب اردن کے 30 فیصد علاقے پر قبضہ کر لے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4629 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C