قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے خلاف ’بغاوت‘ کا مقدمہ درج
👁️ 441 بار دیکھا گیا
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے خلاف ’بغاوت‘ کا مقدمہ درج
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے خلاف بغاوت، عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ عبدالولی غیبزئی نامی شہری کی مدعیت میں چمن سٹی پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا، جس کی بنیاد عید کے تیسرے روز چمن میں منعقدہ ایک جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی کی تقریر کو بنایا گیا ہے۔ یہ جلسہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز گاڑیوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب کے دوران موجودہ حکمرانوں کو ’’فارم 47 کے جعلی حکمران‘‘ قرار دیا اور مختلف قبائل سے افراد لے کر متبادل آرمی بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔
مدعی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر کے ذریعے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی، جبکہ مین شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کرنے پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس نے محمود خان اچکزئی اور دیگر افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 143 اے، 505، 131، 341، 147، 149 اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی شق 3/4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مقدمے کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے ایک اہم سیاسی رہنما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس کسی غیر سرکاری شخص کی درخواست پر ملک کے صف اول کے جمہوری اور سیاسی رہنما کے خلاف اس نوعیت کا مقدمہ درج کرنے کی مجاز نہیں۔
ان کے مطابق یہ اقدام محمود خان اچکزئی کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس مقدمے کو مسترد کرتی ہے اور قانونی اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C