قاہرہ امن سمٹ: اقوام متحدہ کا فوری فائر بندی کا مطالبہ
👁️ 47 بار دیکھا گیا
قاہرہ امن سمٹ: اقوام متحدہ کا فوری فائر بندی کا مطالبہ
قاہرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کوششوں کے لیے قاہرہ میں ہفتہ اکیس اکتوبر کو ایک بین الاقوامی امن سمٹ کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا۔
'We won’t leave, we will remain on our land,' Palestinian President Mahmoud Abbas said during his opening speech at the Cairo Peace Summit https://t.co/zmMSOSMnsx pic.twitter.com/zlNy5gga1D
— Reuters (@Reuters) October 21, 2023
سات اکتوبر کو فلسطینی دہشت گرد تنظیم حماس کے اسرائیلپر حملے کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کو اب دو ہفتے ہو گئے ہیں اور اس دوران دونوں طرف ساڑھے پانچ ہزار سے زائد انسانی ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں سے غزہ میں وسیع تر تباہی بھی ہوئی ہے۔
اس جنگ کو علاقائی طور پر پھیلنے سے روکنے اور جلد از جلد کسی فائر بندی میں مدد دینےکے لیے ہفتہ اکیس اکتوبر کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں جس امن سمٹ کا اہتمام کیا گیا، اس میں خطے کے بہت سے ممالک، یورپی ریاستوں اور بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ نمائندے شامل ہوئے۔
سمٹ سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے جنگجوؤں کے مابین لڑائی ایک ”ڈراؤنا خواب‘‘ ہے، جس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری فائر بندی کی جانا چاہیے۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اب تک ہزاروں انسانوں کی موت کا سبب بننے والی یہ جنگ غزہ پٹی میں بھی وسیع تر تباہی کا باعث بنی ہے۔ اس کے علاوہ یہ صورت حال نہ صرف غزہ کے تقریباﹰ چوبیس لاکھ باشندوں کے لیے انسانی حوالے سے ”تباہ کن‘‘ ثابت ہوئی ہے بلکہ اسی تنازعے کی وجہ سے ایک ملین سے زائد انسان بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
قاہرہ ميں منعقدہ امن سمٹ کے شرکاء میں مصر، عراق، اردن اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے علاوہ اٹلی، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندے بھی شامل تھے اور اس اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوئے۔
ان شرکاء سے اپنے خطاب میں انٹونیو گوٹیرش نے کہا، ”ہم آج ایک ایسے خطے کے عین وسط میں مل رہے ہیں، جس کو خونریزی اور درد نے چور چور کر دیا ہے اور جو ایک اور بڑی تباہی سے ایک ہی قدم دور ہے۔‘‘
اپنے اس موقف کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور حماس کو فی الفور آپس میں فائر بندی کرنا چاہیے اور غزہ کے بحران زدہ خطے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور اس کے تسلسل دونوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
فلسطینی صدر کا موقف
اس امن سمٹ کے میزبان ملک مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا ”واحد حل صرف انصاف‘ ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کا بالکل جائز حق خود ارادیت لازمی ملنا چاہیے اور اس کے نتیجے میں ”ان کی اپنی سرزمین پر ان کی ایک آزاد ریاست‘‘ بھی لازمی قائم ہونا چاہیے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اسرائیلی تنازعے کا حل صرف ”دو ریاستی حل‘‘ ہی ہو سکتا ہے، لیکن ”اس کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں پر اپنا قبضہ بھی ختم کرنا ہو گا۔‘‘
اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں سے ماضی میں فلسطینیوں کی بے دخلی کا حوالہ دیتے ہوئے صدر محمود عباس نے اپنی تقریر کے آخر میں تین مرتبہ کہا، ”ہم نہیں جائیں گے۔‘‘
عرب ممالک کی طرف سے شدید تنقید
قاہرہ امن سمٹ میں شریک عرب رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی فضائی بمباری کی مذمت کی جبکہ یورپی ممالک کے نمائندوں نے زور دے کر کہا کہ اس تنازعے میں عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
اس امن سمٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں اسرائیل شامل نہیں ہوا جبکہ امریکہ سے بھی اس میں کوئی اعلیٰ اہلکار شریک نہ ہوا۔ اسی لیے اپنے نتائج کے حوالے سے خدشہ یہ بھی ہے کہ یہ سربراہی اجلاس دو ہفتوں سے جاری فلسطینی دہشت گرد تنظیم حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بند کرانے میں عملی طور پر بہت مؤثر ثابت نہیں ہو سکے گا۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک 4651 شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس دوران 14245 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 266 فلسطینی صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں مارے گئے ہیں، جن میں 117 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والے لڑائی میں اب تک کم از کم 1400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C