قرآن کی بے حرمتی: اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور
👁️ 83 بار دیکھا گیا
قرآن کی بے حرمتی: اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے تناظر میں مذہبی منافرت کے خلاف پاکستان کی پیش کردہ قرار داد منظور کرلی ہے۔
بدھ کو جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کردہ اس قرارداد کی امریکہ اور یورپین یونین نے مخالفت کی۔ جن کا مؤقف تھا کہ انسانی حقوق کونسل میں پیش کردہ قرارداد انسانی حقوق اور آزادی اظہار پر ان کے نظریہ سے متصادم ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق قرارداد کے حق میں 28 ووٹ آئے جب کہ 12 ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ سات ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
سوئیڈن میں گزشتہ ماہ قرآن نذرآتش کرنے کے واقعے پر پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں قرارداد پیش کی گئی تھی۔
پاکستان کا مطالبہ تھا کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ اس معاملے پر رپورٹ شائع کریں اور ریاستوں سے ایسے قوانین پر نظرثانی کرنے اور اس خلا کو پر کرنے کا مطالبہ کریں جو مذہبی منافرت پر کارروائیوں اور قانونی کارروائیوں میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کو اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعے پرہنگامی بحث کا آغاز کیا تھا اور نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس چیف والکر ٹرک نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بظاہر قرآن نذرِ آتش کرنے جیسے واقعات اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش لگتے ہیں۔
اس اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن کی ارادۃً بے حرمتی کی مذمت کی تھی اور بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ آزادی اظہار کے بنیادی حق پر یقین رکھتے ہیں، جیسے آزادی اظہار ناگزیر ہے ویسے ہی نفرت پر مبنی تقریر بھی ناقابلِ دفاع ہونی چاہئیے۔
سوئیڈن میں گزشتہ ماہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک عراقی تارکِ وطن نے مسجد کے باہر قرآن کو نذرآتش کیا تھا جس پر مسلم ممالک کی جانب سے سخت ردِ عمل دیا گیا تھا۔ قرآن کی بے حرمتی پر کئی ممالک میں احتجاج کیا گیا تھا اور سوئیڈن سے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C