قوم دہشت گردی، انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
قوم دہشت گردی، انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کے اجتماعی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان خطرات کے خاتمے اور تمام شہریوں کے لیے پرامن ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق انہوں نے یہ بیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر دیا جہاں انسپکٹر جنرل طاہر رائے نے انہیں بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کو ایک متحد قوم میں تبدیل کرنے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔
سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بیانیے کو ایک رہنما اصول کے طور پر اجاگر کیا جسے اُن کے مطابق مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیکٹا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اور قابل عمل پالیسی بنائے گا اور پائیدار معاونت کے لیے پالیسی کو دیگر تمام محکموں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لیے ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ پر زور دیا اور ان چیلنجز کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مؤثر اقدامات کی تعریف کی۔
وزیر داخلہ نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور عوام کے لیے پرامن ماحول یقینی بنائے گی۔
سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے میں پولیس کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے دریائی پٹیوں پر سیکیورٹی بڑھانے کا عہد کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C