قومی اسمبلی: نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی ایکٹ 2023 منظور
👁️ 63 بار دیکھا گیا
قومی اسمبلی: نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی ایکٹ 2023 منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی پشت پناہی کو روکنے کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا۔
نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی ایکٹ 2023 منظور کر لیا گیا، اتھارٹی کا چیئرمین وزیر اعظم تعینات کریں گے، ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا، اتھارٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری خارجہ شامل ہوں گے، اتھارٹی میں گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے شامل ہیں۔
اتھارٹی میں ڈی جی انسداد منشیات، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے قومی کو آرڈی نیٹر اور ڈی جی اتھارٹی بھی شامل ہیں۔
بل کے مطابق اتھارٹی اینٹی منی لانڈرنگ، انسداد مالی معاونت برائے دہشت گردی اور ٹارگٹڈ مالی پابندیوں کے قوانین کے تحت شکایات کے ازالے کی مجاز ہو گی، اتھارٹی انسداد مالی معاونت برائے دہشت گردی، منی لانڈرنگ کے خلاف بین الاقوامی و قومی اداروں کے ساتھ تعاون کی مجاز ہو گی۔
اتھارٹی دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ روکنے کے لئے قومی سٹریٹیجی بنانے اور عملدرآمد کی مجاز ہو گی، اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور مالی پابندیوں پر جدید ترین قوانین حکومت کو سفارش کرنے کی مجاز ہو گی۔
بل کے مطابق اتھارٹی کے چیئرمین کی مدت ملازمت تین سال ہو گی، تین سال کے لئے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا، چیئرمین اتھارٹی مستعفی ہونے کی صورت میں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو جمع کرائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C