قومی کرکٹرز پر دولت کی برسات
کراچی (ویب ڈیسک) سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز پر دولت کی برسات ہوگئی۔
ٹیسٹ میں دلچسپی بڑھانے کیلیے ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں دگنی سے بھی زائد رقم بطور میچ فیس دی جائے گی، اے کیٹیگری کو فی ٹیسٹ 7 لاکھ 62 ہزار 300، ون ڈے میں 4 لاکھ 68 ہزار 815 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 3 لاکھ 38 ہزار 250 روپے بطور فیس ملیں گے، دیگر بونسز اور لوگو فیس الگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میںکھلاڑیوں کی دلچسپی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے، بیشتر کم وقت میں زیادہ رقم کمانے کیلیے محدود اوورز کے مقابلوں کو ترجیح دے رہے ہیں، حال ہی میں محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ وہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت کیلیے ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی، اس صورتحال سے نمٹنے کیلیے پی سی بی نے ٹیسٹ میچ فیس ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ کر دی ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو فی ٹیسٹ 7 لاکھ 62 ہزار 300 روپے بطور فیس ملیں گے، ون ڈے میچ فیس 4 لاکھ 68 ہزار 815 جبکہ ٹی ٹوئنٹی فیس 3 لاکھ 38 ہزار 250 ہے۔ بی کیٹیگری کو 6 لاکھ 65 ہزار 280 (ٹیسٹ)، 3 لاکھ 90 ہزار 33 (ون ڈے) اور 2 لاکھ 70 ہزار 600 (ٹی ٹوئنٹی) فیس ملے گی۔ سی کیٹیگری کے حامل کرکٹرز کو ٹیسٹ میچ میں بطور فیس 5 لاکھ 68 ہزار 260 روپے دیے جائیں گے، ون ڈے میچ فیس 3 لاکھ 12 ہزار 543 روپے ہوگی۔
ٹی 20 میں 2 لاکھ 2 ہزار 950 روپے حصے میں آئیں گے۔ پلیئنگ الیون سے باہر اسکواڈ کے رکن کو 50 فیصد میچ فیس ملے گی، ہوم اور اوے سیریز کے اگر کسی میچ میں کپتان شرکت نہ کرے تو بھی اسے 250 ڈالر ہفتہ تفریحی الاؤنس دیا جائے گا، نائب کپتان کو اس مد میں ہر ہفتے 100 ڈالر ملیں گے۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کیلیے بونس بھی برقرار رکھے گئے ہیں، رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو ہرانے پر پلیئنگ الیون میں شامل ہر پلیئرکو میچ فیس کا 100 فیصد حصہ (ٹیسٹ) 75 فیصد (ون ڈے ) اور 50 فیصد (ٹی ٹوئنٹی) میں بطور بونس دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹاپ 3 رینک یا بھارت کیخلاف سیریز جیتنے پر اسکواڈ کا ہر رکن میچ فیس کا 200 فیصد بطور بونس پائے گا۔
4 سے 7 رینک ٹیم پر فتح کی صورت میں 150 فیصد جبکہ دیگر ٹیموں کو ہرانے پر 100 فیصد بونس دیا جائے گا، آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں کامیابی پر 300 فیصد رقم کھلاڑیوں کی منتظر ہوگی۔ اے کیٹیگری سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل قومی کرکٹرز کو ڈومیسٹک چار روزہ میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 30 ہزار، ون ڈے میں 2 لاکھ 10 ہزار جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیڑھ لاکھ روپے بطور میچ فیس دیے جائیں گے، بی کیٹیگری کو 2 لاکھ 90 ہزار (چار روزہ) ایک لاکھ 75 ہزار (ون ڈے) اورایک لاکھ 20 ہزار (ٹی ٹوئنٹی) میں ملیں گے۔ سی کیٹیگری کیلیے فیس 2 لاکھ 48 ہزار (چار روزہ) ایک لاکھ 40 ہزار (ون ڈے ) اور 90 ہزار (ٹی ٹوئنٹی) ہے۔ غیر ملکی دوروں میں یومیہ الاؤنس 114 ڈالر جبکہ ہوم میچز میں 5 ہزار روپے ہوگا۔
دورہ برطانیہ میں یومیہ ڈیڑھ سو ڈالر دیے جائیں گے۔ فتح پر ملنے والی رقم مساوی طور پر تمام کھلاڑیوں میں تقسیم جبکہ ایک پلیئر کے مساوی رقم ٹیم مینجمنٹ کو ملے گی، مین آف دی سیریز ایوارڈ پانے والا کھلاڑی 25 فیصد رقم وصول کرے گا باقی 75 فیصد دیگر پلیئرز میں تقسیم ہوگی، ایک پلیئر کے مساوی حصہ مینجمنٹ کا ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے مین آف دی میچ کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 3،3 لاکھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے، مین آف دی سیریز کو ٹیسٹ میں 6 لاکھ، ون ڈے میں 5 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میں ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔ ٹیم لوگو اسپانسر شپ کے تحت تینوں کیٹیگریز کے کرکٹرز کو ٹیسٹ میں ساڑھے چار لاکھ جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے ملا کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C