15/September/2025

لاکھوں افغان ملک بدر ہو کر طالبان کے شکنجے میں پھنس گئے!

👁️ 550 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاکھوں افغان ملک بدر ہو کر طالبان کے شکنجے میں پھنس گئے!

لاکھوں افغان ملک بدر ہو کر طالبان کے شکنجے میں پھنس گئے!

کابل (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ مختلف ممالک سے ملک بدری کے بعد افغانستان واپس بھیجے جانے والے لاکھوں شہریوں کو طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں نئے سرے سے زندگی شروع کرنے میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

 

آئی او ایم کی افغانستان میں سرگرمیوں کی سربراہ میہینگ پارک نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو میں بتایا کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک پاکستان اور ایران سمیت دیگر ممالک سے دو ملین سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور لڑکیوں کی ہے، جو طالبان حکومت کی جانب سے تعلیم اور روزگار پر عائد پابندیوں کے باعث غیر معمولی حد تک مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔

 

میہینگ پارک کے مطابق، زبردستی واپس بھیجے گئے افغان باشندوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو ماضی میں کبھی افغانستان میں مقیم ہی نہیں رہے تھے۔ "انہیں ایک بالکل نئے ماحول اور شدید دباؤ کے تحت اس معاشرے میں جگہ بنانی پڑ رہی ہے، جہاں خواتین اور لڑکیوں کو سب سے زیادہ خطرہ طالبان کی پابندیوں سے ہے،" انہوں نے کہا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی افغان ہیں جو ماضی میں طالبان کی عسکری پیش قدمی یا اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے وقت اپنی جانیں بچا کر ملک سے نکل گئے تھے۔ اب وہ انہی طالبان کے دور اقتدار میں واپس آنے پر مجبور ہیں اور نئے سرے سے زندگی شروع کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

آئی او ایم کی سربراہ نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ افغانستان کے اندر نہ صرف واپس لوٹنے والے بلکہ مقامی شہری بھی شدید مشکلات میں ہیں، جبکہ بین الاقوامی امدادی ادارے بھی اپنی سرگرمیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C